ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل سمندرمیں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے منجوناتھ کے گھروالوں سے رکن اسمبلی منکال وئیدیا کی تعزیت

بھٹکل سمندرمیں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے منجوناتھ کے گھروالوں سے رکن اسمبلی منکال وئیدیا کی تعزیت

Mon, 08 Aug 2016 21:14:44    S.O. News Service

بھٹکل:8/اگست(ایس او نیوز)مچھلیوں کا شکار کرنے کے دوران بحر عرب میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والےمنجوناتھ کھاروی کے گھر پہنچ کر ان کی اہلیہ اور والدین نیز بھائی کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے بھٹکل رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے نہایت افسوس کا اظہار کیا۔ اور گھروالوں سے منجوناتھ کی تعزیت کرتے ہوئے اُنہیں ہمت اور حوصلہ کے ساتھ زندگی گذارنے کی درخواست کی۔ منجوناتھ کھاروی کی دوچھوٹی چھوٹی بچیوں کو دیکھتے ہوئے ایک بچی کے علاج کے لئے اپنی جانب سے ہرممکن تعائون دینے کا بھی تیقن دیا۔ اوراپنی جانب سے کچھ رقم بھی فراہم کی۔

بعد میں رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے اُن سات ماہی گیروں کے مکانوں کا بھی دورہ کیا جو متعلقہ واقعے میں آٹھ گھنٹوں سے زائد وقت تک سمندری موجوں سے لڑتے ہوئے جان بچانے میں کامیاب ہوئے تھے۔

اس موقع پر ماوین کوروے گرام پنچایت کے صدر کوسُما کھاروی ، نائب صدر منجوناتھ کھاروی، تعلقہ پنچایت ممبر مہا بلیشور نائک، ماہی گیر لیڈر وسنت کھاروی ، این ڈی کھاروی وغیرہ موجود تھے۔


Share: